Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم کا سلسلہ 75 سال سے جاری

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم کا سلسلہ 75 سال سے جاری
کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم کا سلسلہ 75 سال سے جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی قبضے اور مظالم کا سلسلہ  75 سال سے جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے پانچ اگست 2019 کو مارے جانے والے شب خون کو مسترد کیا۔

1989 سے سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 96320 شہریوں کی شہادت ہو چکی ہے۔ ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد کشمیری غیر قانونی طور پر گرفتار ہو چکے ہیں۔

22974 خواتین کے شوہروں کو قتل کیا جاچکا  ہے۔11264  خواتین کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے کارندے زیادتی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

اگست 2019 سے اب تک 887 افراد شہید کیے جاچکے ہیں اور 25 ہزار کے قریب شہریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Advertisement

اب تک 19000 کے قریب غیر قانونی چھاپے مارے جاچکے ہیں اور  1300 حریت پسند سرکاری ملازمین کو غیر قانونی طور پر نوکری سے نکالا جاچکا ہے۔

بھارتی قابض فورسز کی جانب سے 60 ہزار کشمیری خاندانوں کی لسٹ بنائی گئی ہے جن پر زندگی تنگ کرنے کا منصوبہ گھناؤنا ہوچکا ہے۔

بھارتی حکومت اپنی مکار پالیسی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں 32 لاکھ غیر مقامی ووٹرز کا غیر قانونی اندراج کیا جس سے مقامی افراد میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا حکومتی منصوبہ رکھتی ہے جس غرض سے  ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کی گئی۔

میروائز عمر فاروق اور دیگر کشمیری حریت قیادت کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے 60 ہزار کنال زمین غیر قانونی طور پر ہتھیائی جا چکی ہے۔ شہریوں کو غیر قانونی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین سے محروم کیا جا چکا ہے۔ جموں میں چھ ایکڑ اراضی پر غیر قانونی مندر کی تعمیر جاری ہے۔

Advertisement

بھارت میں آزادی اظہار رائے کا تناسب 21 درجے تنزلی کے بعد 161 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارتی فوج اور پولیس مقبوضہ کشمیر میں ویلج ڈیفنس گارڈز کے نام پر آر ایس ایس کے دہشت گردوں میں اسلحے کی بندر بانٹ کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں شراب کے کاروبار کو بھارتی حکومت عام کرنا چاہتی ہے اور اس غرض سے منشیات کے اڈے قائم کروا رہی ہے۔

انڈین سول سروس میں کشمیر کا کوٹا 50 فیصد سے 33 فیصد پر لایا جا چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات 20 پرنسپل سیکرٹری میں سے 16 ہندو  مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

890 قوانین میں غیر قانونی ترامیم سے بھارتی فاشسٹ حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاکستانی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی حمایت تا قیامت جاری رکھیں گے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہا ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا سلسلہ بند کریں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معاشی ترقی کے تمام منصوبے روکے جا چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے لیے روزگار کا ملنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے اور شدید ترین معاشی بحران کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں بھارت کے خلاف ،مکمل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی چارج شیٹ کئی بار جاری کی جا چکی ہے۔ عالمی طاقتوں کو بھارتی فاشسٹ حکمرانوں کو لگام ڈالنے کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طالبان نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم معطل کر دی، اقوام متحدہ
پرتگال، جنگلات میں لگی خوفناک آگ بے قابو، یورپ سے مدد کی اپیل
یمنی حوثیوں نے ایک اور امریکی ڈرون مار گرایا
نئی نویلی دلہن کا پہلی بار کھانا بنانا سسرالیوں کو مہنگا پڑگیا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ
حوثیوں کے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل وسطی اسرائیل تک پہنچ گئے، متعدد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر