کراچی: ایران سے اسمگلنگ اور فرنس آئل سے پیدا کردہ بجلی کی طلب میں کمی سے تیل کی فروخت میں 11.4 فیصد سالانہ کمی ہوگئی۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق پی ایس او کی فروخت میں سالانہ 19 فیصد کمی سے 0.55 ملین میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔
او سی اے سی کا کہنا ہے کہ جولائی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 11.4 فیصد سالانہ کمی سے 12 لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی جب کہ جولائی 2023 میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت 13 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن تھی۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ جون میں 14 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن فروخت کے مقابلے میں تیل کی فروخت ماہانہ 17.3 فیصد کم ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر اسپرٹ میں 9.9 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5.9 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 46.3 فیصد کمی ہوئی۔
ماہرین کہتے ہیں کہ تیل کی فروخت میں کمی ایران سے اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے باعث ہوئی، فرنس آئل پر بجلی کی پیداوار کی مانگ میں کمی کی وجہ سے بھی تیل کی فروخت متاثر ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News