اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جدہ میں ہونے والے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس 7 اگست کو جدہ میں ہوگا جب کہ اجلاس فلسطین اور ایران کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں فلسطین اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ہم منصبوں سے بھی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقاتیں ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News