لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان کے وسیم کھتری نے بہترین کارنامہ انجام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم کھتری نے امریکہ میں ہونے والی ورڈ کپ اسکریبل چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امریکہ کے شہرنیو میکسکو میں کھیلی گئی 4 روزہ چیمپئن شپ کے ٹاپ ڈویژن میں وسیم کھتری کا سامنا کئی ورلڈ چیمپئنز سے ہوا لیکن انہوں نے اپنی بہترین حکمت عملی اورالفاظ کی معلومات سے سب کوحیران کردیا۔
4 روزہ چیمپئن شپ کے ابتدائی دوروز وسیم کھتری آف کلر نظرآئے اورانہیں کئی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن قومی چیمپئن نے تیسرے روز شاندارکم بیک کیا۔
وسیم کھتری نے آخری دوروز 11 میں سے 10 گیمزجیت کرتیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
وسیم نے چیمپئن شپ میں سخت مقابلے کے بعد 19 گیمز میں فتح حاصل کی۔
ورڈ کپ اسکریبل چیمپیئن شپ کا ٹائٹل نائیجیریا کے ایٹا کاروکے نام رہا۔ ایٹا نے 31 میں سے 23 گیمز میں کامیابی حاصل کی۔
2015 کے ورلڈ چیمپئن ویلنگٹن جیگھرے 20 گیمز جیت کردوسرے نمبرپررہے۔ وسیم کھتری نے گزشتہ ہفتے نارتھ امریکن چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
وہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکہ میں ہونے والی دو چیمپئن شپ میں ٹاپ تھری میں فنش کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News