Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر پاکستان ارشد ندیم آج بنے وزیر اعظم کے خصوصی مہمان

Now Reading:

فخر پاکستان ارشد ندیم آج بنے وزیر اعظم کے خصوصی مہمان

فخر پاکستان ارشد ندیم آج وزیر اعظم کے خصوصی مہمان کے طور پر اسلام آباد پہنچے۔

ارشد ندیم اور ان کے اہل خانہ کو میاں چنوں سے سرکاری اعزاز کے ساتھ اسلام آباد لایا گیا، ملتان سے خصوصی طیارہ ارشد ندیم کو لے کر اسلام آباد پہنچا۔

ایئرپورٹ پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر نے ارشد ندیم اور اہلخانہ کا استقبال کیا، قومی ہیرو ارشد ندیم کو پروٹوکول میں وزیراعظم ہاؤس پہنچایا گیا۔

اولمپک ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم نے وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

ارشد ندیم کل وزیراعظم کے ساتھ 14 اگست کی تقریب میں پرچم کشائی کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف نے ارشد ندیم کو خراج تحسین اور کہا کہ قوم کے مایہ ناز سپوت نے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے ایوارڈ کیلئے صدر مملکت کو خط ارسال کر دیا ہے، قومی ہیرو نے 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا ہے۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، پوری قوم نے عزت دی، میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اس سے میرا حوصلہ بڑھا ہے۔

ارشد ندیم نے عزت افزائی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پر میرا شاندار اور تاریخی استقبال میرے میڈل سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا میڈل جیتنے کے لیے میرے کوچ اور ڈاکٹر سمیت سب نے محنت کی، پیرس اولمپکس کیلئے اپنا زور بچا کر رکھا تھا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا کہ جب تھرو کی تھی تو سمجھ گیا تھا کہ 90 میٹر سے زیادہ ہو گی، آئندہ آنے والے ہر ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کروں گا۔

Advertisement

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ارشد ندیم کے گھر میاں چنوں پہنچیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کو92.97 نمبر پلیٹ والی خصوصی گاڑی کا تحفہ بھی دیا گیا، یہ نمبر ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر ریکارڈ تھرو کی مناسبت سے الاٹ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس اسلام آباد کے ہوٹلز کا ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر