پیرس اولمپکس میں میڈل کی واحد امید ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی کوشش میں 86.59 میٹر تھرو کی جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو 89.34میٹر رہی۔
پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل تھے۔
جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز کو 16 ،16 کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ کھلاڑیوں کو فائنل راؤنڈ میں رسائی کے لیے تین کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنی تھی جس کے لیے انہیں تین مواقع ملتے ہیں۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی تھرو 86.59 کی کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں مسلسل دوسری مرتبہ ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں، پاکستانی ایتھلیٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں بھی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
گروپ اے اوربی سے 12ایتھلیٹس فائنل میں جائیں گے۔میڈل راونڈ کے لیے مقابلہ 8 اگست کوہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News