بنگلہ دیش میں طلبا کی سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں راہ فرار اختیار کرنے والی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجہ بھارتی ریاست اترپردیش لینڈ کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں طلباء کے گزشتہ تین روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں کے بعد بالاآخر وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے کر ملک سے بھارت فرار ہو گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش سے بذریعہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار ہوئیں تھیں اور اب سے کچھ دیر پہلے بھارتی ریاست اترپردش کے ہندن ایئربیس پر لینڈ کر گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد بھارت پہنچ کر لندن یا فن لینڈ روانہ ہونگی۔
بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں شیخ حسینہ کے طیارے کی مانیٹرنگ کرتی رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News