بنگلادیش کی مستعفی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی۔
بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنےتک شیخ حسینہ واجد کےبھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر قیام کا امکان ہے۔
شیخ حسینہ کی نئی دہلی میں مقیم اپنی بیٹی صائمہ واجد سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
دوسری جانب بنگلادیشی طلبہ نے ڈاکٹر محمد یونس کی زیر سربراہی عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔
طلبہ لیڈر کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت24گھنٹےمیں قائم کردی جائےگی۔
اس حوالے سے بنگلادیش کےآرمی چیف آج طلبہ کےکوآرڈینیٹرزسےملاقات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News