Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 دن گزار لیے 100 دن بھی گزار لیں گے، امیر جماعت اسلامی

Now Reading:

10 دن گزار لیے 100 دن بھی گزار لیں گے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنے میں 10 گزار لیے ہیں 100 دن بھی گزار لیں گے۔

مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہاں نہیں بیٹھے رہیں گے آگے بھی بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گور نرہاؤس پر دھرنے میں گورنر سندھ نے خدمت شروع کردی، آپ نے چائے بھیجی آپ کا شکریہ، ہم اس لیے نہیں آئے ہیں، کامران ٹیسوری 1300 سی سی گاڑی پر آ کر مثال قائم کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ساری مافیا کے الیکٹرک کو سپورٹ کرتی ہے، ہمارا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم تصادم اور ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پشاور اور لاہور کیلئے بھی دھرنے کا اعلان ایک سے 2 روز میں کروں گا، یہ تحریک حق کی بالادستی کی تحریک ہے، ہم نے 7 نکاتی ایجنڈا رکھا ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Advertisement

بجلی بل قبول نہیں، ایسا نہ ہو ہم اپیل کریں بجلی کے بل نہ ادا کریں، حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے، یہ مذاکرات کرتے ہیں پھرکچھ اور بات کرتے ہیں بعد میں کچھ اور، یہ خاندان ہم پر فیملی انٹرپرائزر کی صورت میں مسلط ہیں۔

وزیراعظم بجلی کے بل کم کریں اسی میں ان کی نجات ہے، یہ نہ ہو آپ کی حکومت ہی چلی جائے، سارا بوجھ تنخواہ دار طبقہ اٹھائے ایسا نہیں چلے گا۔

جس کی بھی حکومت آئی ایم کیوایم اس کاحصہ رہی ہے، ایم کیو ایم ہر حکومت میں اپنا حصہ لیتی رہی ہے، وزیراعظم سے نچلی سطح تک یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں۔

آئی پی پیز بچانے کیلئے ہمیں ڈرایا جاتا ہے، یہ امریکہ اور آئی ایم ایف کےغلام ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جا رہے ہیں، یہ بجلی اور گیس مزید مہنگی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر