ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا حالانکہ انہیں یہ عہدہ سنبھالے ہوئے صرف 10 دن ہی ہوئے تھے۔
مستعفیٰ نائب صدر جواد ظریف نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔
انہوں نے عہدہ چھوڑنے کی وجوہات کے حوالے سے بتایا کہ میں اپنی ذمہ داریوں احسن طریقے سے انجام نہیں دے سکتا جس کے لیے میں شرمندہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کابینہ کے انتخاب میں میری ناکامی تھی میں ان کا مناسب چناؤ نہ کر سکا۔
جواد ظریف نے اپنے استعفے کے حوالے سے کہنا تھا میں بہت دباؤ میں ہوں کیونکہ میرے بچوں کے پاس امریکی شہریت ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اب وہ ملکی سیاست پر کم توجہ دیں گے اور اپنے تعلیمی پیشے کو زیادہ ترجیح دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News