خالدالقدومی کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے پیچھے اسرائیل ہے، حملہ بین الاقوامی ریڈلائن کی خلاف ورزی ہے۔
بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس خالدالقدومی نے کہا کہ دوستوں نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ شہید ہو گئے ہیں، حکام سے کہا مجھے جانے دیں تاکہ اسماعیل ہنیہ کو دیکھ سکوں۔
خالدالقدومی نے کہا کہ کمرے میں داخل ہوا تو دیکھا دیواریں باہرسے اندرکی جانب ٹوٹی ہوئی ہیں، اسماعیل ہنیہ کے کمرےکی چھت بھی گری ہوئی تھی، پروجیکٹائل نےعمارت کو نشانہ بنایا۔
حماس کے ترجمان نے گفتگو میں کہا کہ حکام کی رپورٹ لاجیکل ہے کہ میزائل باہر سے آیا، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے پیچھے اسرائیل ہے، ہم سو رہے تھے 1:37 منٹ پرلگا کہ جیسی پوری عمارت ہل گئی ہو۔
ترجمان حماس خالد القدومی نے کہا کہ میں سمجھا زلزلہ آیا توکمرے سے باہر نکلا، عمارت کے ہلنے سے میرے باتھ روم کی چھت بھی گرگئی تھی، حملہ بین الاقوامی ریڈلائن کی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News