صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضہ مستحکم کرنے کی مہم کو 5 سال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو کمزور کرنے کی کوشش کی، بھارت نے 5 سال قبل متعدد یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات اٹھائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو بدلنے کی مہم کا آغاز کر چکا ہے۔
بھارت سیاسی منظر نامے کو بدلنے کیلئے 5 اگست کے اقدام سے مہم کا آغاز کر چکا ہے، 5 اگست اور اسکے بعد کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقدامات یو این، جنیواکنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مقبوضہ کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عالمی سطح پرمذمت کی گئی۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عالمی سطح پرمذمت کی گئی، بھارت بین الاقوامی قانون، یواین سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بے توقیری کرتا آ رہا ہے، بین الاقوامی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتے، دہائیوں سے کشمیری عوام یواین سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے منتظرہیں، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کےعوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News