مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کمانڈر سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ایک مقامی کمانڈر سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے گاڑی کو نشانہ بنایا۔
طبی ذرائع کے مطابق نابلس میں حماس کے عسکری ونگ کے رہنما ہیثم بلیدی مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کار پر فضائی حملے میں مارے گئے۔
شہید ہونے والے دیگر افراد میں سے ایک شخص کی شناخت فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ کے لیڈر کے طور پر ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News