اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ کا بنگلا دیش کی صورت حال پر ردعمل سامنے آگیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بنگلا دیش میں 15 سالہ دورِ جبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا۔
حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز دبا کر حکومت کی، حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا۔
امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں کہ حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلادیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں ہوا۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ دعا ہے کہ بنگلا دیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے، بنگلا دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News