Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کیلئے سہولت کاری؛ وارڈنز، ہیڈوارڈن سمیت 5 افراد شامل تفتیش

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کیلئے سہولت کاری؛ وارڈنز، ہیڈوارڈن سمیت 5 افراد شامل تفتیش
اڈیالہ جیل

بانی پی ٹی آئی اور بشرٰی بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی

بانی پی ٹی کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری میں ملوث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے ساتھیوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے مزید ملازمین کی گرفتاری بھی متوقع ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے الزام میں بدھ کے روزحراست میں لیا تھا۔

محمد اکرم کو پہلے ہی ان کے عہدے سے ہٹا کر خفیہ تفتیش کی جارہی تھی، شواہد سامنے آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فون تک رسائی ان کے پیغامات اور خطوط خفیہ طورپرجیل سے باہر پہنچانے کے الزامات کی تفتیش کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد اکرم کے ساتھ دواردلی تین وارڈنز اور ہیڈ وارڈن کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے ساتھ دو اردلی تین وارڈنزاور ایک ہیڈ وارڈن سے بھی تفتیش کی جارہی ہے جبکہ جیل ذرائع نے اڈیالہ جیل میں مزید افراد کو بھی تفتیش کے دائرے میں لانے کا عندیہ دیا ہے۔

Advertisement

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فون کی سہولت کے دوران تین یورپی ممالک کے نمبرز پر واٹس ایپ پر رابطہ بھی کروایا جاتا رہا ہے، جس کے شواہد تفتیشی افسران کو مل چکے ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے سیل کی بھی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ سیل کے قریب تعینات اہلکاروں کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔

جیل میں قائم عدالت کی سماعت کے دوران میڈیا نمائندوں سمیت وکلا پارٹی رہنماؤں کو بھی بانی پی ٹی آئی سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جیل کے اندررہائش پذیراہلکاروں کے رہائش گاہوں کی وقتا فوقتا تلاشی کا عمل بھی جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار
جنرل ایوب کا پوتا پیپلز پارٹی کو جمہوریت نہ سکھائے، شازیہ مری
پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان
عدالت سے سیاست کی امید رکھیں گے تو جمہوریت کو نقصان ہوگا، بلاول بھٹو
اسپیکر قومی اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، عطاء تارڑ
ینگ ڈاکٹرز اور کے پی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر