احتجاجی طلباء کے الٹی میٹم کے بعد بنگلادیش کی پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق احتجاجی طلبا رہنما کی جانب سے تین بجے تک پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیے جانے پر اس سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی۔
بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے شیخ حسینہ کے ملک چھوڑنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس سے قبل طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کی قیادت کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش میں طلبا احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد گزشتہ روز مستعفی ہوکر ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔اس وقت وہ بھارت میں نامعلوم محفوظ مقام پر رہائش پذیر ہیں اور برطانیہ میں سیاسی پناہ کی منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News