اسلام آباد: یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ آج دنیا میں دو ہی مسئلے ہیں، ایک فلسطین اور دوسرا کشمیر کا۔
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے تمام رہنماؤں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک صاحب کو گرفتار کرکے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے جب کہ کشمیریوں کا حق چھینا جارہا ہے اور ان کی نوکریاں ختم کی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کو اجازت نہیں کہ وہ دنیا میں جاکر اپنا موقف بتاسکیں، کشمیریوں کے خلاف پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور ہماری مساجد کو شہید کرکے وہاں مندر بنائے جارہے ہیں۔
مشال ملک کہتی ہیں کہ کشمیر کا کنٹرول دہلی کے پاس ہے اور اِس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری کشمیر میں ہے جب کہ انبانی اور دوسرے وہاں آکر زمینیں خرید رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایڈوانی کا پلان تھا کے ہم بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد کشمیر کا حق بھی چھینے گیں جب کہ آج دنیا میں دو ہی مسئلے ہیں ایک فلسطین کا اور دوسرا کشمیر کا۔
مشال ملک نے مزید کہا کہ دنیا کو چاہیے کے اِس مسئلے کا حل نکالے، آج آزاد کشمیر میں لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، آپ سب ہمارا ساتھ دیں اور ہماری آواز بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News