پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 146 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار ہے اور 78 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دوران کاروبار اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا جب کہ اسٹاک مارکیٹ 146 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77 ہزار 771 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
بجٹ کے بعد انڈیکس میں بہتری دیکھنے کو ملی تھی تاہم دو تین روز سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔
بول نیوز کے پروگرام بیوپار میں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو کیپیٹل سیکیورٹیز ظفر موتی کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر مارکیٹ اس وقت خوف کا شکار ہے جس کی ایک اہم وجہ ملک میں افرتفری اور پولیٹیکل کرائسز ہیں۔
انہوں نے کہا انڈسٹری کو چلانے کا اہم پہیہ انرجی ہے جس میں بجلی، پانی اور گیس شامل ہے جب کہ یہ تمام چیزیں ہی بہت تیزی سے مہنگی ہوتی جارہی ہیں، ان تمام چیزوں نے اکانومی کا برا حال کردیا ہے۔
ظفر موتی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں تمام اجناس کی ہول سیل مارکیٹیں پریشانی کا شکار ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہی ہیں جب کہ انہوں نے ایف بی آر کا ود ہولڈنگ ایجنٹ بھی بننے سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ منفی اثر نے مارکیٹ کا ہلا دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے سرمایہ کار سائڈ لائن ہورہے ہیں، مانیٹرنگ پالیسی کا انٹرسٹ ریٹ اب بھی اتنا ہائی ہے اور پھر بینک کی سروس چارجز دے کر وہ 21 یا 22 پرسنٹ ہی ہورہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی انڈسٹریز ایسی ہیں جو 1 ارب سے 5 ارب تک ادا کررہی ہیں تو ایسی صورتحال میں وہ نفع کہا سے کمائے گیں۔ یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے بڑے بڑے لوگ ایکسپورٹ ختم ہونے کی دہائی دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ذرعی اجناس پر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا ہے جس پر تاجر برادری اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپنا بھرپور ردعمل دے رہی ہے۔
پروگرام بیوپار میں اس مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی ہول سیل گروسریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک کی ہڑتال کی کال دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہڑتال میں بڑی تبدیلی آرہی ہے اور آپ دیکھ لیں کہ پنجاب کے 17 شہر بند ہیں جب کہ سندھ کے 8 بڑے شہرے بند ہیں، ساتھ ہی کوئٹہ اور پشاور بھی بند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا گیا ہے جب کہ ہم پہلے ہی 3.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرتے ہیں، سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں اور اس پر پروویژنل ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں، اس پر بھی مزید ود ہولڈںگ ٹیکس لگادیا ہے۔
کراچی ہول سیل گروسریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے ہمیں ود ہولڈنگ ایجنٹ بنانے کا سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریٹیلر اور ہولسیلر سمیت ایک ایک چین پر ٹیکس لگادیا گیا ہے، ہر چین پر ٹیکس کے نفاذ سے دالوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News