امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت صرف اپنی مراعات لینے کے لیے کرسی پر بیٹھی ہے۔
پشاور میں جماعت اسلامی کے حق دو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام لوڈشیڈنگ، پیڑول کی قیمتوں اور مہنگائی سے پریشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپنی مرعات لینے کے لئے کرسی پر بیٹھی ہے، حکومت نے کھانے پینے کی چیزوں پرٹیکس لگا دیا ہے، خیبر پختونخوا میں حکومت جیبیں بھرنے میں لگی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دیا تو حکومت سے مذاکرات کے لئے کوئی نہیں آیا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ یہ پچھلےدھرنوں کی طرح بے سود دھرنا ہے تو یہ انکی بھول ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کی آواز بنی ہے، معاہدے کی 45 دن کی مدت تھی اب 41 دن رہ گئے ہیں۔
اگر حکومت شرائط پرعمل نہیں کرتی تو پھر جماعت اسلامی سڑکوں پر نکلے گی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے، معاہدوں کو پورا کروائیں گے، جماعت اسلامی کسی کے اشاروں پر نہیں چلتی۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ خیبر سے لیکر کراچی تک مارچ چلے گا اور حکمرانوں سے حق چھین کر رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News