Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطینی شہادت کے رتبے کو صحیح طریقے سے جان گئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

فلسطینی شہادت کے رتبے کو صحیح طریقے سے جان گئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہادت کے رتبے کو صحیح طریقے سے جان گئے ہیں۔

راولپنڈی میں غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کر کے اسرائیلی یہ سمجھ رہے تھے کہ فلسطینیوں کے حوصلے پست ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فلسطینیوں میں جیسے بجلی بھر گئی ہے، وہ شہادت کے رتبے کو صحیح طریقے سے جان گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں فلسطینی رہنماؤں سے ملا کوئی بھی پریشان نظرنہ آیا سب پُرعزم تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ میں اسماعیل ہنیہ کے بیٹے سے ملا تو ان کو بھی پُرعزم  پایا، اسماعیل ہنیہ کے پوتے کا حوصلہ دیکھ کر ایمان تازہ ہوا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ فلسطین آزاد ہو گا، آج بھی فلسطینی قوم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہو رہی ہے، آج بھی جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرتا ہے وہ صہیونی ایجنٹ ہے۔

غزہ کو اسرائیل نے جیل بنا دیا تھا اگر حماس یہ کام نہ کرتی تو کون کرتا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ نے دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی آپریشن کیا، حماس نے اسرائیل اور امریکہ کی جدید ٹیکنالوجی کو مات دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جو کچھ ہوا قانون کے مطابق ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف
پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریاں اسپیکر کی اجازت سے کی گئیں
انسدادِانسانی اسمگلنگ سرکل لاہورکی بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، پاسپورٹس برآمد
سندھ حکومت نے تمام محکموں سے خریدی گئی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لیں
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، بیرسٹر سیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر