Advertisement

پیاری مریم بی بی، آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ، مصطفٰی کمال کا جواب

مصطفٰی کمال

پیاری مریم بی بی، آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ، مصطفٰی کمال کا جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان پرایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے جواب میں کہا کہ پیاری مریم بی بی، آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ۔

مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کا برتاؤ اچھا ہوتا توہمیں آپ سے ملنے کی کیا ضرورت تھی۔ سندھ حکومت کا برتاؤ پچھلے 15سال سے اچھا ہوتا تو آپ کے پاس نہ آتے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں کیا ضرورت تھی کہ 2024 الیکشن سے 4 ماہ قبل لاہورآتے، آپ کی پارٹی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا جس پر آج تک قائم ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ میں نے پنجاب حکومت سے نہیں ریاست پاکستان کے سربراہ سے درخواست کی،  ریاست پاکستان کے سربراہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں ان سے درخواست کی، وزیراعظم سے درخواست کی کہ خدارا سندھ بالخصوص کراچی پررحم کریں۔

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں مصطفٰی کمال کو کیا کہا؟ پڑھیں

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں بھی پاکستان میں برابرکا شہری سمجھ کرجینے کا حق دیں، ہمیں بھی جینے کا حق دیں کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، گزشتہ کئی ماہ سے وزیراعظم سے ملاقاتوں میں بارہا توجہ دلائی۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے مریم نواز کے جواب میں مزید کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا، ہم صرف انہی وعدوں کی تکمیل کے منتظرہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version