Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوواک جوکووچ نے کیریئر میں ’گولڈن سلیم‘ مکمل کرلیا

Now Reading:

نوواک جوکووچ نے کیریئر میں ’گولڈن سلیم‘ مکمل کرلیا
نوواک جوکووچ

نوواک جوکووچ نے کیریئر میں ’گولڈن سلیم‘ مکمل کرلیا

سربین  ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاراز کو سنسنی خیز انداز میں شکست دے کر طویل عرصے سے منتظر اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرکے کیریئر  میں گولڈن سلیم مکمل کرلیا۔

ٹینس کی تاریخ میں مردوں کے ریکارڈ 24 بڑے مقابلے جیتنے والے نوواک جوکووچ نے عالمی ٹینس میں ہر بڑا ٹائٹل جیت رکھا تھا تاہم انہوں نے اپنے پانچویں اولمپک گیمز میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیتا ہے۔

37  سالہ سربین کھلاڑی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے فرنچ اوپن اور ومبلڈن چیمپئن الکاراز کو پیرس میں  7-6 (7-3)، 7-6 (7-2) سے شکست دی۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین گولڈ میڈل کے حصول کی جنگ تین گھنٹے جاری رہی ۔

جوکووچ،  رافیل نڈال، سرینا ولیمز، آندرے اگاسی اور اسٹیفی گراف کے بعد ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں  گولڈن  سلیم مکمل کرنے  والے  پانچویں کھلاڑی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرالمپکس گیمز؛ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا
کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سنگاپور کے کھلاڑی کے نام
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا شاندار استقبال
بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ کس بات پر شرمندہ ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر