پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں خطرناک مطلوب اشتہاری کو جرمنی سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق اشتہاری ہرمن زمان بھٹہ 2023 سے تھانہ سٹی جلال پور جٹاں گجرات پولیس کو مطلوب تھا، شہری کو گولیاں مار کر زخمی کرنے اور اقدام قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، جرمن پولیس نے باضابطہ کاروائی کے بعد اشتہاری ہرمن زمان کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔
پنجاب پولیس گجرات کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے اشتہاری کو اپنی حراست میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کو شاباش اور اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی جلد گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ایف آئی آر اور انٹر پول کے تعاون سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News