پی ٹی آئی دور حکومت میں سب سے بڑے منصوبے ٹین بلین ٹری سونامی کا آڈٹ مکمل ہو گیا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق دعوؤں کے برعکس صرف 2 ارب درخت ہی لگائے جا سکے، جبکہ پروگرام کیلئے وفاق اور صوبوں میں قائم اسٹریٹجک یونٹس میں بھرتی ہی نہیں کی گئی۔
منصوبے کے تحت 5 سال میں 3 ارب 29 کروڑ درخت لگائے جانے تھے، لیکن وزارت ماحولیاتی تبدیلی ہدف بھی پورا نہ کر سکا،1 ارب 22 کروڑ کم درخت لگائے۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے 64 ارب روپے رکھے گئے تھے لیکن صرف 24 ارب روپے ملے، آڈٹ حکام کی معاملہ وزارت منصوبہ بندی کے سامنے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
آڈٹ حکام نے معاملہ وزارت خزانہ اور ایکنک کے سامنے رکھنے کی بھی سفارش کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News