امریکا کے معروف ریپر اور ہپ ہپ گلوکار ٹریوس اسکاٹ کو پیرس میں جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہپ ہاپ اسٹار ٹریوس اسکاٹ کو پیرس کے لگژری جارجز فائیو ہوٹل سے ایک سیکیورٹی گارڈ کے خلاف تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے 33 سالہ گلوکار کو اس وقت گرفتار کیا جب سیکیورٹی گارڈ نے ریپر اور ان کے باڈی گارڈ کے درمیان لڑائی کو ختم کی کوشش کی تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فوری طور پر اسکاٹ کے نمائندوں سے تبصرہ کے لیے رابطہ نہیں کر سکا۔
مقامی پولیس نے بتایا تھا کہ جون میں اسکاٹ کو فلوریڈا کے شہر میامی بیچ میں ایک کشتی میں ہنگامہ آرائی کے بعد نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News