وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر2008 سے رکے مارگلہ روڈ کی تعمیروگشادگی پراجیکٹ پرکام کا آغازکردیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پراجیکٹ کا دورہ کیا اوراسفالٹ کے کام کا معائنہ کیا۔ وزیرداخلہ نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معیارچیک کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کام 14 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کام تیز کیا جائےاور14 اگست سے قبل روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سائیکل ٹریک بھی تعمیر کیا جائے، مارگلہ ایوینیو کو مری روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
حکام نے بریفنگ دی کہ منصوبہ پر2007 میں کام کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ اس 2008 میں مکمل ہونا تھا۔ چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور کنٹریکٹر بھی ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News