Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کو جنریشن دینا غلطی تھی، سردار اویس لغاری

Now Reading:

کے الیکٹرک کو جنریشن دینا غلطی تھی، سردار اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو جنریشن دینا غلطی تھی۔

بول نیوز کے پروگرام ’تبدیلی‘ میں سینئر اینکر اور تجزیہ نگار ڈاکٹر دانش کے ساتھ گفتگو میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں 18 مختلف مسائل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ٹرانسمیشن میں مسائل ہیں، ترسیل میں 70 سے 100 ارب سالانہ کا نقصان ہے، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمارے بجلی کے مسائل کم کئے، آئی پی پیز سے بات چیت سے معاملات حل ہونگے، بجلی کی طلب میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔

Advertisement

سردار اویس لغاری کا کہنا تھا آئی پی پیز سے بات چیت سے معاملات حل ہونگے، بجلی کی طلب میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، صنعتی لوڈ سے بجلی کی ڈیمانڈ مستقل ہو سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اویس لغاری نے کہا کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی لاگت 8 روپے یونٹ ہوسکتی ہے، چین ہماری ہر طرح سے مدد کے لئے تیار ہے، تھرکول کی تیز ترسیل کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر سے ایک ہزار یونٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، پن بجلی کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ کیپسٹی پیمنٹ کا ہے، آئی پی پیز سے معاملات سلجھانا ہمارا ایجنڈا ہے، چین کے ساتھ معاملات کسی صورت خراب نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری پر قابو پایا ہے، مزید کام کرنا ہے، اگلے 2 سال میں 11 میں سے 9 کمپنیز کی نجکاری ہو گی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی کروڑ صارفین 18 فیصد سیلز ٹیکس دے رہے ہیں، کے الیکٹرک کو جنریشن دیناغلطی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ
7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، محسن نقوی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
ہمیں سہولت دیں تو ہم آئی ٹی سے پچیس بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی استعفٰی منظور
لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے، مریم اورنگزیب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر