کراچی میں پارکنگ بدنظمی پر سندھ کے وزیر داخلہ نے ایکشن لے لیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے ناقص ٹریفک مینجمنٹ پر سیکشن آفیسر ٹریفک فریئر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ ڈبل پارکنگ پر سیکشن افسران ٹریفک کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پرمتعلقہ سیکشن افسر پر ذمہ داری عائد ہو گی، پارکنگ ایریاز پر بدنظمی یا ڈبل پارکنگ کسی طوربھی برداشت نہیں کی جائے گی۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے مزید کہا کہ غیر قانونی چارجڈ پارکنگ مافیاز کے خلاف آہنی اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News