Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد ندیم کی کوریج میں بول نیوز سب سے آگے، فائنل تک رسائی کی خبر سب سے پہلے بول نیوز نے نشر کی

Now Reading:

ارشد ندیم کی کوریج میں بول نیوز سب سے آگے، فائنل تک رسائی کی خبر سب سے پہلے بول نیوز نے نشر کی

وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا، پاکستانی ہیرا سونے کا میڈل گھر لے آیا، ارشد ندیم قوم کے ہیرو آپ کو قوم کا سلام۔

قومی جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ جتوایا۔

ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی پر انعامات کی بارش، پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے، وزیر اعلیٰ نے میاں چنوں میں اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کی جانب سے قومی ہیرو کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس پنجاب کا مہمان بننے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

Advertisement

سندھ حکومت کا بھی فخر پاکستان کے لیے 5 کروڑ انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، گورنر سندھ نے بھی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جیولین تھرور ارشد ندیم کا مقابلہ دیکھا۔

ارشد ندیم کی والدہ بیٹے کی تاریخی کامیابی پر خوش، والدہ کا کہنا تھا کہ جیت کی خوب دعا کی تھی، میرے بیٹے نے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔

عوام نے ارشد ندیم کی جیت کو یوم آزادی کا تحفہ قرار دے دیا۔

پاکستان کا ایک گولڈ میڈل بھارت پر بھاری پڑا، بھارتی ایتھلیٹس کے 1 چاندی اور 4 کانسی کے ساتھ 5 میڈلز کے باوجود 63 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ ارشد ندیم کے ایک گولڈ میڈل کی بدولت پاکستان 53 ویں نمبر پر آ گیا۔  ارشد ندیم کے میڈلز کی تعداد 10 ہوگئی میڈلز میں 5 گولڈ میڈلز بھی شامل ہیں۔

ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے اولمپکس کا ریکارڈ بھی بنا دیا جبکہ دفاعی چیمپئن بھارتی حریف نیرج چوپڑا سلور میڈل لے سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرالمپکس گیمز؛ پاکستان کے حیدر علی نے ڈسک تھرو میں برانز میڈل جیت لیا
کم رنز دے کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سنگاپور کے کھلاڑی کے نام
چیمپئنز ون ڈے کپ: ٹیم کے کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
منگولیا ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین اسکور کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی
پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کرنے والی بنگلا دیش کی ٹیم کا شاندار استقبال
بھارت کو عالمی چیمپئن بنانے والے راہول ڈریوڈ کس بات پر شرمندہ ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر