راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے جلسے میں تبدیل ہونے کے بعد رحمان آباد چوک پر تیاریاں جاری ہیں۔
جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی پولیس کے 700 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ افسران ڈیوٹی پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 35سے زائد اہلکار اور افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس کی بھی معاونت حاصل کی گئی ہے اور لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر روڈ بند کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News