صدر مملکت آصف علی زرداری لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر پہنچے۔
صدر آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
صدر نے شہید کو ملک کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود نے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پُر عزم ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement