Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

Now Reading:

یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کے علاوہ اہم عمارتوں، حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تقریبات سے قبل فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایت کی گئی جبکہ ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق ون ویلنگ، ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، بڑے شہروں میں چیف ٹریفک آفیسر ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر جبکہ چھوٹے شہروں میں ڈی ایس پی ٹریفک ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی پر تعینات عملے کی خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے، سیکیورٹی پر تعینات عملہ تقریبات کے اختتام تک ڈیوٹی پر موجود رہے، بازاروں، پارکس، شاپنگ مالز کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

Advertisement

اہم مقامات پر پولیس ایس او پیز کے مطابق مؤثر ناکہ بندی کرے،  ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سول ڈیفنس کا عملہ ہائی الرٹ رہے گا۔

یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ فورتھ شیڈول میں موجود افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے اور عوامی آگاہی کیلئے ٹریفک ڈائیورژن پلان کی مناسبت سے تشہیر کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی، خواجہ آصف
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے
ہم اپنے طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں ڈگریاں دیں گے، عطاء تارڑ
پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اس کی جمہوری ترقی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
 پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مرادعلی شاہ
مریم نواز جلد لاہور میں ماڈرن اینڈ اینوو یٹو سبزی منڈی کا سنگ بنیاد رکھیں گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر