گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عوام فری تین سو یونٹ استعمال کرسکتی ہے، گورنرہاؤس میں رواں سال اربوں روپے کا 20 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔
کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیس ماہ سے راشن کی تقسیم کا عمل بلا تعطل جاری ہے، گورنر ہاؤس کے پاس کوئی مختص بجٹ یا گرانٹ نہیں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یہ جاری ہے، کوشش ہے کہ یہ سلسلےنہ رکے، گورنرہاؤس میں رواں سال اربوں روپے کا 20 لاکھ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اب تک چھ لاکھ 90 ہزار سے زائد راشن تقسیم کیے جا چکے ہیں، گورنر ہاؤس کے دروازے راشن تقسیم کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ عوام فری تین سو یونٹ استعمال کرسکتی ہے، میڈیا کو وقتا فو وقتا راشن اسکیم یا سولرسسٹم کے تقریب میں شامل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News