Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان نے 14 لاکھ لڑکیوں کو ثانوی تعلیم سے محروم کر دیا، یونیسکو

Now Reading:

طالبان نے 14 لاکھ لڑکیوں کو ثانوی تعلیم سے محروم کر دیا، یونیسکو

یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت میں 14 لاکھ لڑکیاں تعلیم سے محروم کر دی گئیں۔

عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 15 اگست 2021 سے مسند اقتدار پر براجمان ہونے والے طالبان نے پوری ایک نسل کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے اور کم از کم 1.4 ملین لڑکیاں اسکول جانے سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی صرف پرائمری تعلیم کی اجازت ہے مگر اب اس میں بھی کمی آ رہی ہے۔

طالبان کے 3 سالہ دور اقتدار میں لڑکیوں کی 80 فی صد آبادی تعلیم سے محروم ہے، اور یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں اتنی بڑی تعداد میں لڑکیوں کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی تعلیم سے دور رکھا جا رہا ہے۔

عالمی ادارے یونیسکو کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم کے علاوہ خواتین کو بھی ملازمت سے بھی رکھا جا رہا ہے جو تشویشناک خبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لبنان، پیجر دھماکوں میں 11 افراد شہید، ایرانی سفیر سمیت ڈھائی ہزار سے زائد زخمی
مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج
بھارت، میانمار اور غزہ میں مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، میتھیو ملر
پاپوا نیو گنی، سونے کی کان کی ملکیت پر قبائل میں جھگڑا، 30 افراد ہلاک
طالبان نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم معطل کر دی، اقوام متحدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر