Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈھاکا، سیکڑوں طلبا ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، مگر کیوں؟

Now Reading:

ڈھاکا، سیکڑوں طلبا ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، مگر کیوں؟

ڈھاکا میں کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا کے پرتشدد مظاہروں کے بعد سیکڑوں طلبا ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق ڈھاکا میں چونکہ یونیورسٹیاں اور اسکول فی الحال بند ہیں ، طلباء کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹریفک کو سنبھالنے کے لئے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈھاکہ کی سڑکیں ایک عجیب منظر دیکھ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں درجنوں طالب علموں نے ٹریفک کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

انجینئرنگ، میڈیکل اور دیگر شعبوں سمیت مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء ٹریفک کا انتظام کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

کچھ علاقوں میں طلبا نے سڑکوں کی صفائی کے کاموں میں سینٹری ورکرز کا ہاتھ بھی بٹایا۔

Advertisement

ڈھاکہ میں محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کی تشکیل کے بعد طلبہ نے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے باہر ٹریفک پولیس کے ہمراہ رضاکار کے طور پر کام کر رہے ہیں، جہاں بھاری ٹریفک کی اطلاعات ہیں۔

ڈھاکا جہاں طلبا کی پرتشدد بغاوت دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں شیخ حسینہ نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت تشکیل دی۔

نظر ثانی شدہ کوٹہ سسٹم کے مطالبے کی وجہ سے شروع ہونے والے ان مظاہروں میں مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور حسینہ واجد کی قیادت والی سابقہ عوامی لیگ حکومت سے تبدیلی کا مطالبہ کیا۔

پرتشدد مظاہرے مہینوں تک جاری رہے اور گزشتہ چند ہفتوں میں مقامی میڈیا رپورٹس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بربریت سے اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ کانگو پہنچ گئی
امریکی اسکول میں فائرنگ کرنے والے سے گزشتہ سال بھی پوچھ گچھ ہوئی تھی
جکارتہ، پوپ فرانسس کا استقلال مسجد کا دورہ
مائیکل بارنیئر فرانس کے نئے وزیر اعظم نامزد
بنگلادیش کی مشکلات میں مزید اضافہ؛ روہنگیا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر