وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قوم پر مسلط کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں جنرل (ر) باجوہ کی تعریف کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرا حافظہ ٹھیک ہے بانی پی ٹی آئی اپنا آرمی چیف چاہتے تھے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہو سکتا ہے کچھ وقت پہلے کی بات یاد نہ ہو مگر ماضی کی باتیں یاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے اور ملک احمد کے بیانیے میں کوئی فرق نہیں ہے، باجوہ 6 ماہ سے ایک سال کی ایکسٹینشن کا کہہ رہے تھے، جنرل (ر) باجوہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئے اور 4 سال تک شو چلایا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کا بہت قریبی تعلق ہے، جنرل (ر) باجوہ نے ایک نشت میں کہا تھا کہ مارشل لاء لگا دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News