رہنما پیپلزپارٹی ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ ڈاکٹرثمرین کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا کہ ڈاکٹرثمرین کی گاڑی پراورنگی ٹاؤن میں فائرنگ ہوئی، ڈاکٹرثمرین واقعہ میں محفوظ رہیں۔
ڈاکٹرثمرین داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلرہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرثمرین کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی پرفائرنگ ہوئی، فائرنگ کا واقعہ اسٹریٹ کرائم کا نہیں، تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی کے مطابق ڈاکٹرثمرین اوران کااسٹاف محفوظ ہے۔
وزیرداخلہ سندھ نےڈی آئی جی ویسٹ سےداؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹرثمرین کی گاڑی پرحملے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ ضلعی فورس پرمشتمل ٹیمزکومتحرک کیاجائے، ملزمان کوجلد گرفتارکیا جائے۔
ضیاالحسن لنجارنے کہا کہ اہم شخصیات کی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیاجائے، سیکیورٹی امورمیں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News