عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو عوام بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیں۔ جو لوگ سڑکوں پر تحریک چلا رہے ہیں ان سب کو اکٹھا کریں گے۔
راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر و دیگرکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پانچ اگست کوعوام صوابی پہنچیں۔ 5 اگست کو عوام بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت دیں۔
عمرایوب نے فلسطین کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل ہرغلط قدم اٹھا رہا ہے، روک ٹوک والا کوئی نہیں ہے۔ فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے۔ عالمی برادری غزہ میں امن یقینی بنائے۔ مغربی مملاک کا وہ اخلاقی جواز کہاں گیا؟
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق پیغام دیا ہے، اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا جاتا ہے۔
عمرایوب نے کہا کہ ملک کی نوے فیصد آبادی پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے، آئندہ دو ہفتے میں گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں۔ گرینڈ الائنس کی تمام جماعتوں اورجرگے سے مشاورت ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے جو اس رجیم کے خلاف ہیں۔ جو لوگ سڑکوں پر تحریک چلا رہے ہیں ان سب کو اکٹھا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News