اولمپک پرچم 2028 کے میزبان ملک امریکا کے شہر لاس اینجلس پہنچ گیا ہے۔
اولمپکس 2028 کے میگا مقابلوں کی میزبانی کے لیے امریکا کے شہر لاس اینجلس کو منتخب کیا گیا ہے، پیرس اولمپک کے اختتام پر اولمپک پرچم روایتی طور پر لاس اینجلس کی میئر کے حوالے کیا گیا۔
اولمپکس کا پرچم گزشتہ روز ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لاس اینجلس پہنچا، حکام کے پاس اب چار سال کے مختصر وقت ہے جس میں انہیں پیرس اولمپکس سے بہتر انتظامات کرنے ہوں گے۔
لاس اینجلس کی میئر کیرن باس اولمپک پرچم کے ہمراہ کھجور کے درختوں اور “ایل اے 2028” کے لوگو سے مزین ایک طیارے میں اتریں اور پانچ رنگوں والے بینر کو تھامے ٹارمک کو عبور کیا، جس میں متعدد امریکی ایتھلیٹس بھی شامل تھے۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے دباؤ محسوس کرتے ہیں کہ ہمارا شہر اور ہمارا خطہ اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ان کے طیارے کی لینڈنگ سے چند لمحے قبل لاس اینجلس میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
آخری بار جب لاس اینجلس نے 1984 میں اولمپکس کی میزبانی کی تھی تو مقامی رہائشیوں کو گیمز کے دوران بدترین ٹریفک جام کے کرب سے گزرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News