لاہور: اقلیتوں کا دن منانے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب حکومت نے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست کو بلانے کی سمری تیار کرلی گئی ہے جب کہ اجلاس میں اقلیتوں کا دن منانے سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی جائے گی، پنجاب اسمبلی کا اجلاس گیارہ اگست دو بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News