پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی پہلی اور آخری اُمید ارشد ندیم آج ایکشن میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے آج دوپہر میں ہوں گے۔
پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ گروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہو گا۔
ارشد ندیم پانچویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے۔
84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔
جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News