پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز میں انعقاد کیا گیا۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے صدارت کی۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں شمالی بحیرہ عرب اور خلیج عدن میں بحری صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کے تحفظ اور سلامتی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے ٹیکنالوجی کے حصول کوسراہا گیا۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News