اردنی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اردن نے ہمیشہ فلسطینی کاز اور فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب اور ایرانی صدر سے ملاقات کی۔
کسی بھی اردنی وزیرخارجہ کا20سال میں یہ ایران کاپہلادورہ ہے۔
اردنی وزیرخارجہ نے تہران میں ایرانی ہم منصب کےہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دورےکامقصدعلاقےمیں سنگین کشیدگی پر مشاورت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان اختلافات دورکرنےکے لیے بات چیت شروع کرنی ہے۔
ایمن الصفادی نے کہا کہ اردن نےہمیشہ فلسطینی کازاورفلسطینیوں کےحقوق کادفاع کیا۔ہم نےفلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضےکی مذمت کی اور اسرائیل کےان تمام اقدامات کومستردکیاجوسلامتی،استحکام،امن کوروکتےہیں۔
اردن کے وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے بھی ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے ایمن الصفادی سے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کاقتل اسرائیل کی بڑی غلطی ہے اس کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News