اسلام آؓباد: عدالت نے رؤف حسن کو ٹیرر فنانسنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو ٹیرر فنانسنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکمنامہ جاری کیا۔
حکمنامہ کے مطابق سی ٹی ڈی تفتیشی افسر نے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے بینکنگ ٹرانزیکشن اور شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریمانڈ مانگا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق رؤف حسن کی تفتیش کے لیے کافی جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے، ریکارڈ کے مطابق رؤف حسن سے مزید برآمدگی کی ضرورت نظر نہیں آرہی۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے، رؤف حسن کے خلاف کیس کا چالان جلد از جلد عدالت میں جمع کروایا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News