تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر کے چئیرمین عبداللہ حمید گل کا کہنا ہے کہ جنرل حمید گل اسرائیل اور بھارت کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا۔
چیئرمین تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر کے رہنما عبداللہ حمید گل نے نیلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمید گل بھارت اور اسرائیل کے لیے ڈراؤنا خواب تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر جرنیلوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، پاکستان بھارت کا سینا چاک کرتے ہوئے آزاد ہوا۔
عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری قوم کو شکست دینا ناممکن ہے۔
چیئرمین تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر نے کہا کہ پاک فوج نے کشمیر کیلئے متعدد جنگیں لڑیں، پاکستان بھارت کو کُچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیئرمین تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر کے چئیرمین عبداللہ حمید گل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو جلد ٹوٹتا ہوا دیکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News