ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہر فرد نے کم از کم 8 درخت لگانے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے شجرکاری مہم کے حوالے سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں رہتے ہیں اپنے اردگرد کے ماحول کو سرسبزوشاداب کریں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق میں خاطر خواہ حصہ نہیں ملا اسکے باوجود خدمت میں کوشاں ہیں، اپنی گلیوں کو ہرا بھرا اور سرسبز کرنے کی ضرورت ہے۔
سب سے زیادہ ریونیو دینے والےکراچی کے بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں، کوٹہ سسٹم کے باوجود کراچی کے بچوں کو نوکریاں نہیں دی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروبار منتقل ہونے کے باعث پرائیویٹ سیکٹر میں نوکری نہیں، کراچی پورے پاکستان کو معاشی قرضوں سے آزاد کرا سکتا ہے، کراچی کی مارکیٹ لالو کھیت کا ٹیکس بھی پورے لاہور سے زیادہ ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہا، حکومت سے التجا ہے کہ کراچی کے لاپتہ کارکنان کو فوری بازیاب کرائے، کراچی کے لوگوں نے را کے تسلط کو ختم کروا دیا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں امن ہے تو اس کی وجہ ایم کیوایم پاکستان ہے، قانون نافذ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی چل رہا ہے تو پورا پاکستان چل رہا ہے، کوٹہ سسٹم کی وجہ سے کراچی کے لوگوں کو نوکریاں نہیں ملتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News