لاہور: چیرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
شہری مشکور حسین نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور یونس خان کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے، وقار یونس کی تقرری کے لیے کوئی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ 5 اگست کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وقار یونس کو ایڈوائزر مقرر کرتے ہوئے ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News