سیکریٹری اسپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے سیکرٹری اسپورٹس پنجاب مظفرخان سیال سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈائریکٹر ایڈمن بلائنڈ کرکٹ کونسل یوسف ہارون، سیکرٹری محمد عتیق ضیاء کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق بھی موجود تھے۔
سیکرٹری اسپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے کہا کہ ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ کے انعقاد کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ کے انعقاد سے دنیا کے سامنے سافٹ امیج جائے گا، ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ میں سات ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
ورلڈکپ کے 24 میچز لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں ہوں گے، ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک ہوگا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سید سلطان شاہ نے کہا کہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے پہلے بھی ہر بڑے ایونٹ میں بھرپور تعاون کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سربراہ سید سلطان شاہ ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ کے انعقاد سے ملکی بلائنڈ کرکٹ ترقی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News