بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں عدالت سے رعایت مانگ لی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاونڈریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی جس میں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں، اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگرعدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جاسکتی ہے۔
وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے۔
احتساب عدالت نے وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اورسماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔
190ملین پاونڈٰ ریفرنس پرسماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News