Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل ایوب کا پوتا پیپلز پارٹی کو جمہوریت نہ سکھائے، شازیہ مری

Now Reading:

جنرل ایوب کا پوتا پیپلز پارٹی کو جمہوریت نہ سکھائے، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے عمر ایوب کے بیان پر کہا ہے کہ جنرل ایوب کا پوتا پیپلز پارٹی کو جمہوریت نہ سکھائے۔

رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے عمر ایوب کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کا خواب دیکھنے والے شکست خوردہ رہیں گے، سیاسی مکالمے سے آمروں کے پیروکار پریشان ہو رہے ہیں، بلاول بھٹوپارٹی منشور کے تحت آئینی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو ذوالفقار بھٹو کےعدالتی قتل کا انصاف لینے میں 50 سال لگے، عام شہری کو انصاف کیلئے کتنا وقت لگے گا اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ میں آنے والے 10 فیصد کیسز آئینی کیسز ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد کیسز پر وقت لگتا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ عام آدمی کو عدالتوں میں جلد ریلیف ملے، بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پرعملدرآمد ہو، پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی سب کو ساتھ ملا کر ترامیم کی ہیں۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ سیاسی مذاکرات پر زور دیا، ملک نفرت کا متحمل نہیں ہو سکتا، سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، ہم اسمبلی کا ماحول عوامی مسائل کے حل کیلئے سازگار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترامیم باہمی اتفاق رائے سےلائی جائیں تو بہتر ہو گا، پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے کی بات کی تو کیا غلط کیا؟ ڈرافٹ جتنے بھی ہوں سیاسی جماعتوں کا ایک پیچ پر ہونا ضروری ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمر ایوب بتائیں اب تک کتنی پارٹیاں اور بیانیے تبدیل کیے ہیں؟۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی 3 دن میں فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
علی امین کی فلاپ اسٹوری پر اسکے اپنے لوگ یقین نہیں کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری
علی امین گنڈاپور کی آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے لیے وفاق کو وارننگ
حکومتی اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، عطا تارڑ
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ 3 افراد گرفتار
فتنتہ الخوراج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر